بارہ بنکی : تھانہ ٹکیت نگر پر نابالغ کے ساتھ چھیڑخانی کی واردات کے بارے میں درج پاکسو ایکٹ کے متعلق ملزم روی سنگھ ولد وجے بہادر سنگھ ساکن کوٹھی ڈیہہ تھانہ بدوسرائے ضلع بارہ بنکی کو مذکورہ دفعات میں عدالت کے ذریعہ جرم ثابت ہونے پر 7 سال کی قید بامشقت و 25 ہزار روپئے کے جرمانے کی سزا دی گئی۔
ایس سی ایس ٹی میں ثبوت کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ مذکورہ کارروائی سے عوام میں انصاف کے تئیں یقین بڑھا اور پولیس پیروی کی اس کوشش کی عوام میں تعریف کی گئی۔ مذکورہ مقدمہ ڈی جی پی کے ذریعہ چلائے جا رہے خواتین سے متعلق جرائم کے تحت نشانزد جرم ہے۔
22 فروری 2018 کو تھانہ ٹکیت نگر کے رہنے والے ملزم روی سنگھ کو نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا ملزم بناکر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔