نئی دہلی۔ آر بی آئی یعنی ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے ہفتہ کو 7ویں میں کہا کہ کووڈ۔ 19 پچھلے 100 سال کا سب سے بڑا صحت اور معاشی بحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ معیشت میں بہتری کے اشارے نظر آ رہے ہیں۔ ملک میں معاشی لین دین معمول کی صورت حال میں پہنچ گیا ہے۔
لیکن اس وقت بینکوں کو اپنے رسک مینجمنٹ پر توجہ دینی ہو گی۔ آپ کو بتا دیں کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چئیرمین رجنیش کمار نے جمعہ کو کہا تھا کہ لون کی ادائیگی کے لئے موریٹوریم پر اکراس دی بورڈ توسیع کی ضرورت نہیں ہو گی۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ شعبوں کو ابھی بھی امداد کی ضرورت ہے ریزرو بینک آف انڈیا اس سلسلہ میں مناسب قدم اٹھائے گا۔
معاشی نمو کو بڑھانے کے لئے قدم اٹھائے جائیں گے
آر بی آئی گورنر نے مزید کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے کئی اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔ مشکل وقت میں معیشت کو رفتار دینے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔ سسٹم میں سرپلس لیکویڈیٹی بنائے رکھنے پر خاصا زور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا بحران سے پہلے ہی آر بی آئی نے کئی قدم اٹھائے۔ معاشی نمو کی رفتار بڑھانے کے لئے اور قدم اٹھانے کی تیاری ہے۔
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے پروڈکشن، نوکریوں اور صحت پر منفی اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ اس بحران نے پہلے سے موجود عالمی نظام، گلوبل ویلیو چین اور دنیا بھر میں لیبر اینڈ کیپٹل موومنٹ کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 وبا ہمارے معاشی اور مالی نظام کی مضبوطی کو پرکھنے کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا ٹیسٹ ہے۔