ریزرو بینک آف انڈیا نے شرح سود میں تخفیف کا بڑا اعلان کیا ہے ۔ ایم پی سی میٹنگ میں ریپو ریٹ 0.25 فیصد کم کرکے 5.15 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلہ کے بعد عام لوگوں کیلئے بینک سے قرض لینا سستا ہوجائے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ ای ایم آئی بھی کم ہونے کی امید بڑھ گئی ہے ۔
ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح آر بی آئی کے مقررہ دائرے میں آتی ہے ، ایسے میں معیشت کو رفتار دینے کیلئے ریپو ریٹ کم کئے جانے کی امید پہلے سے ہی کی جارہی تھی ۔ آپ کو بتادیں کہ آر بی آئی نے اگست پالیسی میں شرح سود میں 0.35 فیصد کی کٹوتی کی تھی ۔