کولمبو : مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے اتوار کو ملک کی تاریخ میں روزانہ کی سب سے زیادہ بارش کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب سے سرکاری دفاتر اور اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا۔ مالدیپ کے سرکاری میڈیا ‘پی ایس ایم نیوز’ نے یہ اطلاع دی۔
مالدیپ کی موسمیاتی سروس نے ‘ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اتوار کی صبح 8 بجے ختم ہونے والے 24 گھنٹے میں 296 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی ایس ایم نیوز نے رپورٹ کیا کہ صدر نے یہ فیصلہ مسلسل بارشوں کے بعد کیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ چینل کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والی شدید بارش مالے شہر میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا باعث بنی، جس میں مالے، ہلہومالے اور ویلانا بین الاقوامی ہوائی اڈے کےشہر ہلہلے سمیت کئی بیرونی جزائر شامل ہیں۔
مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس (ایم این ڈی ایف) اور دیگر ایجنسیوں کو دارالحکومت میں گھروں اور املاک پر سیلاب کے پانی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
پی ایس ایم نیوز نے رپورٹ کیا کہ سیلاب کے پانی کو نکالنے کے لیے ایم این ڈی ایف کی طرف سے چھ مقامات پر کل 17 پمپ لگائے گئے تھے.
جس میں تخمینہ 17,000 ٹن پانی پہلے ہی نکالا جا چکا ہے۔ پی ایس ایم نیوز نے کہا کہایم این ڈی ایف نے 131 جائیدادوں کو بھی مدد فراہم کی اور سیلاب پر قابو پانے اور اسے کم کرنے میں مدد کے لیے 976 سینڈ بیگز فراہم کیے۔