ورمونٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ سرخ مرچوں کو پسند کرتے ہیں ان میں جلد موت کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔تحقیق کے بقول اس کی وجہ یہ ہے کہ مصالحے دار غذائیں عام امراض جیسے دل کی بیماریوں اور فالج وغیرہ کا خطرہ کم کردیتی ہیں۔
اس تحقیق کے دوران سولہ ہزار امریکی شہریوں کی غذائی عادات کا جائزہ 23 سال تک لیا گیا جس کے دوران پانچ ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ سرخ مرچ سے بنے کھانے پسند کرتے ہیں، ان میں مرچ مصالحے سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں قبل از وقت موت کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ یہ بات معلوم نہیں ہوسکی کہ طرز زندگی میں کسی تبدیلی کے بغیر سرخ مرچوں کا استعمال زندگی کے لیے فائدہ مند کیسے ثابت ہوتا ہے۔
تاہم ان کے خیال میں اس کی وجہ انسانی جسم کے خلیات کی اوپری تہہ وجہ وہسکتی ہے جو کہ مرچوں کے لیے ایک ایجنٹ کا کام کرتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ سرخ مرچ جلد موت کا خطرہ کرتی ہیں اور یہ غذا کا فائدہ مند جز ہے۔
خیال رہے کہ زیادہ مرچ مصالحے والا کھانا چربی گھلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔