نئی دہلی: دہلی میں لال قلعہ کے پاس ہوئے کار بلاسٹ کی ابتدائی جانچ سے اشارہ ملتا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹرانسپورٹیشن کے دوران عجلت میں اسمبل کیا گیا دھماکہ خیز آلہ “حادثاتی طور پر پھٹ” گیا ہو۔ سکیورٹی ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق عمر نبی اپنے ساتھیوں کی گرفتاری اور فرید آباد میں آتش گیر مواد کی بھاری ضبطی سے گھبرا گیا تھا۔









