نئی دہلی: نئے سال 2025 کی شروعات یعنی یکم جنوری کو آئل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ یہ کٹوتی 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کے لیے کی گئی ہے، جبکہ گھریلو گیس سلنڈر (14 کلوگرام) کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
یکم جنوری 2025 سے 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی میں یہ سلنڈر اب 1804 روپے کا ہوگا، جو پہلے 1818.50 روپے کا تھا،
یعنی 14.50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح، کولکتہ میں یہ سلنڈر 1927 روپے سے کم ہو کر 1911 روپے کا ہوگیا، یعنی 16 روپے کی کمی ہوئی۔
ممبئی میں 19 کلوگرام کا کمرشل گیس سلنڈر اب 1756 روپے کا ہے، جو پہلے 1771 روپے کا تھا، یعنی 15 روپے کی کمی ہوئی۔ چنئی میں، یہ سلنڈر 1980.50 روپے سے کم ہو کر 1966 روپے کا ہو گیا ہے۔
دسمبر 2024 میں، 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ دہلی میں اس کی قیمت 1818.50 روپے ہو گئی تھی، جبکہ نومبر میں یہ 1802 روپے کا تھا۔ کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں یکم اگست 2024 سے مستحکم ہیں۔ یکم جنوری 2025 کو بھی ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دہلی میں 14 کلوگرام کا گھریلو گیس سلنڈر 803 روپے، کولکاتا میں 829 روپے، ممبئی میں 802.50 روپے، اور چنئی میں 818.50 روپے میں دستیاب ہے۔