بولی وڈ ہنگامہ نے ٹوئٹر پر کرن جوہر سے اس ہی متعلق سوال کیا، جس پر ہدایت کار نے انکار کرتے ہوئے صاف بتادیا کہ وہ اپنی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم کا سیکوئل بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
یاد رہے کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
اس فلم میں سلمان خان کو بھی ایک اہم کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔
حال ہی میں اس فلم کے 20 سال مکمل ہونے پر ممبئی میں ایک شاندار جشن منعقد کیا گیا۔
اس میں سلمان خان کے علاوہ فلم کی مکمل کاسٹ نے شرکت کی تھی۔
اس کے علاوہ کافی ود کرن میں رنویر سنگھ نے بھی کچھ کچھ ہوتا ہے 2 میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
جبکہ انہوں نے سلمان خان کے معاون کردار کے لیے رنبیر کپور کا نام لیا تھا۔