وائٹ ہاؤس نے چین کا عالمی وباء کورونا وائرس کی تحقیقات سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے منصوبے کو مسترد کرنا مایوس کن قرار دے دیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ چین کورونا کی ابتدا سے متعلق تحقیقات میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، سائنسی بنیادوں پر معاملے کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین نے عالمی ادارہ صحت کا چینی لیبارٹریز کی جانچ کے ذریعے کورونا وائرس کے نکتہ آغاز تک پہنچنے کے منصوبے کو ’جہالت‘ اور ’سائنس کی تذلیل‘ قرار دیا تھا۔