نئی دہلی، 12 دسمبر(یو این آئی)سپریم کورٹ نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے متعلق اس فیصلے کے سلسلے میں دائر سبھی 18 نظرثانی عذرداریوں کو جمعرات کو مسترد کردیا گیا.
چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی پانچ ججوں کی بنچ نے سبھی عذرداریوں پر غورکرنے کے بعد انہیں مسترد کردیا واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے 9 نومبر کو بابری مسجد۔
رام جنم بھومی زمینی تنازعہ کے سلسلے میں دیئے گئے اپنے فیصلے میں رام مندر کی تعمیر اسی جگہ پر کرنے اور مسلم برادری کو اجودھیا میں دوسری جگہ مسجد بنانے کےلئے پانچ ایکڑ زمین مہیا کرانے کا حکومت کو حکم دیا تھا۔