نئی دہلی ، 10 جولائی ( یواین آئی ) مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کو قرض سے آزاد کرنے کے بعد اب اپنے کاروبار کو مزید تیزی سے بڑھانے کے منصوبے کو حتمی شکل دیتے ہوئے اوربرٹش پٹرولیم (بی پی) کے ساتھ مل کر ہندوستانی مارکیٹ میں ایندھن اور طیارہ ایندھن کی خردہ فروشی کے لئے ریلائنس – بی پی موبلٹی لمیٹڈ (آر بی ایم ایل) نے ایک جوائنٹ وینچر تشکیل دیا ہے جو اگلے پانچ برسوں میں 60 ہزار روز گار کے مواقع پیدا کرے گا۔
ریلائنس کے پاس ابھی 1،400 خردہ فروشی کے مراکز ہیں۔ مشترکہ انٹرپرائز کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں ایندھن ریٹیل نیٹ ورک کو بڑھا کرساڑھے پانچ ہزا ر کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان کے کھل جانے پر 60 ہزار نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ فی الحال یہ 20 ہزار ہیں جو بڑھ کر 80 ہزار تک ہوجا ئیں گے ۔ ری برانڈ نگ کے تحت یہ اسٹیشن جیو- بی پی برانڈ کے تحت قائم کیے جائیں گے۔ طیارہ ایندھن کے کئے کا مقصد اگلے چند برسوں میں اپنی رسائی 30 سے 45 ہوائی اڈوں تک کرنا ہے۔
گزشتہ اگست میں دونوں کمپنیوں نے جوائنٹ وینچر بنانے کا اعلان کیا تھا۔اب اس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
بیان میں کہا گیا کہ جیو بی پی برانڈ کے تحت اس جوائنٹ وینچر کا مقصد ملک کےایندھن اور متحرک مارکیٹوں میں ایک بڑی کمپنی بنانا ہے۔ جیو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے 21 ریاستوں میں ریلائنس کی موجودگی اور اس کے لاکھوں صارفین اس سے مستفید ہوں گے۔