نئی دہلی : ملک کی صنعتی دارالحکومت ممبئی میں کووڈ کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ریلائنس فاونڈیشن نے مریضوں کو بہتر علاج دینے کے لئے اپنی مہم تیز کردی ہے فاونڈیشن نے ممبئی میں 875 کووڈ بستروں کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے ریلائنس فاونڈیشن نے کووڈ مریضوں کے علاج کیلئے جو نئے قدم اٹھائے ہیں، ان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاونڈیشن کی چیئرپرسن شریمتی نیتا امبانی نے کہا۔
”ریلائنس فاونڈیشن ہمیشہ ملک کی خدمت میں سب سے آگے رہا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اس وبا کے خلاف جنگ میں ہم ہندوستان کا ساتھ دیں۔ مریضوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کرکے، ہمارے ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن اسٹاف نے اپنی انتھک کوششوں سے متعدد مریضوں کی جان بچانے میں مدد کی ہے۔ سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال ممبئی شہر میں کووڈ مریضوں کیلئے کل 875 بستروں کا انتظام کرے گا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم گجرات، مہاراشٹر، دلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش اور دمن، دیو اور ناگر حویلی کو 700 میٹرک ٹن آکسیجن روز مفت میں دستیاب کرا رہ ہیں۔ آکسیجن کا پروڈکشن اور بھی بڑھانے کی کوششوں کی جارہی ہیں۔ اس خراب دور میں ہندوستان اور ممبئی کی مدد کیلئے ہم عہد کے پابند ہیں، ایک ہندوستانی کے طور پر ہم سے جو بھی کچھ بھی بن پڑے گا، ہم کریں گے۔ کورونا ہارے گا انڈیا جیتے گا!“
خیال رہے کہ ممبئی میں ورلی واقع نیشنل سپورٹس کلب آف انڈیا میں کووڈ مریضوں کیلئے وقف 550 بستروں والی کووڈ یونٹ کو سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال یکم مئی سے سنبھال لے گا۔ یہاں 100 بستروں والا آئی سی یو بھی تیار کیا جارہا ہے۔ 15 مئی سے یہاں سنگین مریضوں کو داخلہ ملنے لگے گا۔
اس کے علاوہ ایسیپٹومیٹک یعنی جنہیں کوئی علامت نہیں ہے، ایسے کووڈ مریضوں کیلئے 100 بیڈ، ممبئی کے بی کے سی میں، ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں تیار کئے جارہے ہیں۔ ملک کا پہلا کووڈ اسپتال بھی ریلائنس فاوڈیشن کے ڈاکٹروں نے ممبئی کے سیون ہلز اسپتال میں تیار کیا تھا۔ یہاں 100 بیڈ پر مریضوں کی دیکھ بھال فاونڈیشن کررہا تھا۔ اس کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ 45 آئی سی یو بیڈ سمیت اب یہاں کل 125 مریضوں کا علاج ریلائنس فاونڈیشن کے ذمہ ہوگا۔
نیشنل سپورٹس کلب آف انڈیا اور سیون ہلز اسپتال میں کورونا کے سبھی مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔ نیشنل سپورٹس کلب آف انڈیا میں موجود سہولت میں علاج میں کام آنے والی سبھی چیزوں جیسے کہ آئی سی یو بیڈ، مانیٹر، وینٹی لیٹر سمیت دیگر میڈیکل سے متعلق مشینوں اور 650 بیڈ کا پورا خرچ ریلائنس فاونڈیشن اٹھائے گا۔ ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت فرنٹ لائن سٹاف کے 500 سے زیادہ ممبر چوبیس گھنٹے مریضوں کی مدد کیلئے تعینات رہیں گے۔
اس سے قبل ریلائنس فاونڈیشن نے گذشتہ پانچ سال ”انّ سیوا“ کے تحت 5.5 کروڑ لوگوں کو بھوجن کرایا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ مشکل وقت میں یہ دنیا کا سب سے بڑا بھوجن پروگرام تھا۔