ہندستانی ٹیلی کام سیکٹر میں ریلائنس جیو کا جلوہ جاری ہے۔ ٹرائی نے بدھ کو اعدادو شمار جاری کے جس کے مطابق جیو کے کسٹمرس کی تعداد میں ریکارڈ رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ریلائنس جیو نئے کسٹمرس جوڑنے میں اکتوبر 2018 میں سب سے آگے رہی اور کمپنی نے قریب 1.05 کروڑ نئے کسٹمرس جوڑے۔
اس کے بعد دوسرے نمبر پر بی ایس این ایل رہی۔ وہیں دوسری کمپنیوں کے کسٹ،رس بڑھنے کی بجائے کم ہو گئے۔
ٹرائی کی رپورٹ کے مطابق ریلائنس جیو کے کسٹمرس کی تعداد بڑھ کر 26.27 کروڑ ہو گئی جبکہ ستمبر میں کمپنی کے صرف 25.22 کروڑ کسٹمرس تھے۔
بتادیں کہ ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی آئیڈیا کے کسٹمرس میں 73.61 لاکھ کی کمی آئی ہے اور کمپنی کے کسٹمرس کی تعداد گھٹ کر صرف 42.76 کروڑ رہ گئی ہے۔ ہندستانی ایئرٹیل کے کسٹمرس کی تعدادمیں بھی اکتوبر میں 18.64 لاکھ گری ہوئی ہے اور ان کی تعداد گھٹ کر 34.16 ہو گئی ہے۔