نئی دہلی، 15 مئی (یواین آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے لاك ڈاؤن کے اس دور میں گھر سے کام پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے اور اس کے لئے انٹرنیٹ سروس بے حد ضروری ہے۔
اسی کو ذہن میں رکھ کر ریلائنس کمپنی جیو گاہکوں کے لئے صرف 999 کے ری چارج پر 84 دن تک ہر روز تین جی بی ‘ہائی اسپیڈ ڈیٹا کے بعد 64 کلوبائٹ فی سیکنڈ ان لمیٹیڈ ڈیٹا کا نیا پلان لائی ہے۔
جیو موبائل کمپنی اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ خدمات اور نئے نئے آفر دیتی رہتی ہے اسی کے تحت جیو نے اس پلان میں بہت سے دوسری سہولیات جن میں وائس کال کی سہولت، جیو سے جیو اور لینڈ لائن میں مفت اور ان لمیٹیڈ کالنگ بھی شامل ہیں۔