نئی دہلی، 19جون (یو این آئی) ملک کے معروف صنعتی گروپ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے قرض سے پاک ہونے کے اعلان کے ساتھ جمعہ کو تاریخ رقم کرتے ہوے گیارہ لاکھ کروڑ ورپے سے زیادہ کے مارکٹ سرمایہ والی ملک کی پہلی کمپن ہونے کا فخر حاصل کیا ہے اور ساتھ ہی چوطرفہ خریداری سے کمپنی کے شیئروں نے بھی نیا مقام حاصل کیا۔
مکیش امبانی نے آج صبح ریلائنس کے ہدف سے نو مہینہ قبل قرض سے پاک ہونے کا اعلان کیا۔اس اعلان کے بعد شیئر بازاروں میں ریلائنس کے شیئروں نے چھلانگ لگانی شروع کردی۔