نئی دہلی،5 مارچ(یو این آئی)کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم میں اب کارپوریٹ ورلڈ بھی شامل ہوگیا ہے ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر نیتا امبانی نے ریلائنس کے ملازمین تحریرکردہ مکتوب میں کہا ہے کہ سبھی ملازمین اور ان کے خاندان کے ممبروں کی ٹیکہ کاری کا پورا خرچ ریلائنس انڈسٹری برداشت کرے گی۔









