نئی دہلی، 14 جون (یو این آئٰ) ریلائنس انڈسٹری (آر آئی ایل) کے مالک مکیش انبانی نے گروپ کو 5 2021 تک قرض سے آزاد کرنے کا جب اعلان کیا تو شاید کسی نے یہ خیال نہیں کیا ہوگا کہ کورونا وائرس کا قہر اتنا خطرناک ہوگا، لیکن اس ماحول کے باوجود کمپنی کے شارپ اسٹریٹیجسٹ نے جیو پلیٹ فارم میں جس سمجھداری سے سرمایہ کاری کا خاکہ تیار کیا، اس سے دنیا کا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ جیو پلیٹ فارم، ریلائنس کی قرض سے آزادی میں منافع بخش ثابت ہورہا ہے۔
کورونا کے عالمی بحران کے چیلنج کے درمیان جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا سلسلہ دنیا کے سوشل نیٹ ورکنگ سیکٹر کے معروف فیس بک کے ساتھ شروع ہوا اور 9 سرمایہ کاروں نے 54 دن کی چھوٹی سے مدت میں 104326.95 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے ریلائنس کو فائدہ پہنچایا۔
کل ملاکر جیو پلیٹ فارم میں 9 سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی 10 تجاویز کے ذریعہ 22.38 فیصد اکویٹی کے لئے کل 104326.95 کروڑ روپے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس میں سلور لیک کی دو سرمایہ کاری کی تجاویز ہیں۔ اتنی رقم کی سرمایہ کاری کے باوجود جیو پلیٹ فارم ریلائنس کی مکمل ملکیت والا ذیلی ادارہ اکائی بنا رہے گا۔
سنیچر کو ہی دو سرمایہ کار گلوبل الٹرنیٹیو ایسیٹ فرم ٹی پی جی اور ایل کیٹرٹن نے سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ ٹی پی جی، جیو پلیٹ فارم میں 4546.80 کروڑ روپے 0.93 فیصد اکویٹی کے لئے سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے علاوہ ایل کیٹر ٹن نے 0.39 فیصڈ کے لئے 1894.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ دونوں کمپنیوں کی جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری اکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ روپے اور انٹرپرائزز ویلیو 5.16 لاکھ کروڑ روپے پر ہوا ہے۔