چندولی:ضلع کے سید راج علاقہ میں تالاب میں ڈوب کر دو بچوں کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ہری اوم ساہو(17)دیپک(17) اور چندن(18) کل شام ہولی کھیل کر نگر پنچایت سید راجہ کے تالاب میں نہانے گئے تھے اس دوران دیپک ڈوبنے لگا تو ہری اوم اسے بچانے کے لیے آگے بڑھا اور وہ بھی ڈوبنے لگا ۔
چندن نے انھیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی انھیں نہ بچا سکا ۔اس کی اطلاع چندن مقامی لوگوں کی دی گئی ۔وہاں موجود لوگوں نے کپڑے اور رسی سے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن ا نہیں بچایا جا سکا ۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد غوطہ خوروں نے دونوں کی لاش کو باہر نکالا ۔