رائے پور: چھتیس گڑھ میں بستر کی 12 اور راج ناندگائوں ضلع کی 06 سیٹوں پر پہلے مرحلے کی ووٹنگ چل رہی ہے۔ وہیں ووٹنگ کے دوران بستر کے کئی مقامات سے مسلسل ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی خبریں سامنے آ رہیہیں۔
خاص طور پر بستر، کانکیر، بیجاپور میں بڑی تعداد میں ای وی ایم میں خرابی کی شکایات موصول ہو رہی ہیںتے۔ای وی ایم میں آئی خرابی سے الیکشن کمیشن کی تیاریوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ وہیں رائے دہندگان پولنگ بوتھوں پر طے شدہ وقت پر پہنچ گئے تھے، لیکن اطلاعات ہیں کہ کئی جگہوں سے رائے دہندگان کو واپس لوٹنا پڑا ہے۔
ادھر بیجاپور میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹروں نے جم کر ہنگامہ کیا، وہاں تقریبا ًایک گھنٹے تک پولنگ نہیں ہو پائی۔ اعدادوشمار کے مطابق 4336 پولنگ مراکز میں سے تقریباً 53 پولنگ مراکزپر دیر سے پولنگ شروع ہوئی، کیونکہ وہاں یا تو ای وی ایم شروع نہیں ہو پائی یا پھر ان میں خرابی آ گئی۔
اگرچہ چیف الیکشن آفیسر سبرت ساہو کا دعوی ہے کہ کہیں سے بھی کوئی خرابی کی شکایت نہیں ہے۔ای وی ایم کیبل میں کچھ خرابی تھی جس کو اب دور کر لیا گیا ہے۔ ساہو نے دعوی کیا ہے کہ تمام مشینیں اپ ٹوڈیٹہیں اور ضرورت پڑی تو بیک اپ ٹیم بھی تعینات ہے۔
ادھر کانکیرکے کئی پولنگ بوتھوں پرای وی ایم میں خرابیکی شکایتیں ملی ہیں۔ رائے دہندگان سمیت افسران اور الیکوڑول ملازمین پریشان ہیں۔ بستر ضلع میں اب تک 17 وی ایم مشینوں میں خرابی کے بعدانہیں بدلا گیاہے۔آنتاگڑھ کے بوندانار پولنگ سٹیشن میں بھی وی ایم کی خرابی کی اطلاع ہے ۔کانکیر کے مالگاؤں میںبھی ایم وی یم خراب ہے جہاں رائے دہندگان کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔
دوسری طرف راج ناندگائوں کے چوکھڑیاپارا کے بوتھ نمبر 121 اور 122 میں پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی مشین خراب ہو گئی تھی، کافی مشقت کے بعد اب وہاں ووٹنگ شروع ہوئی ہے۔ راج ناندگائوں کے وارڈ نمبر 8 کے بوتھ نمبر 32، 33 کی مشین خراب ہونے سے گافی دیر تک رائے دہندگان پریشان رہے۔ ضلع کے نصف درجن ووٹنگ مراکز میںای وی ایم مشین خراب ہے۔ کانگریس نے اس کی شکایت پریزائڈنگ افسر کے پاس درج کرائی ہے۔ راج ناندگائوں کی ہائی پروفائل سیٹ پر موجودہ سی ایم ڈاکٹر رمن سنگھ اور کانگریس کی کرونا شکلا آمنے سامنے ہیں۔
ہندوستھان سماچار؍اے صدیقی