سوئزرلینڈ کے سینٹ گیلین صوبہ میں رائے دہندگان نے دو تہائی اکثریت سے برقعہ سے چہرے کو ڈھکنے پر اتوار کو پابندی لگا دی۔
سوئزرلینڈ کے سینٹ گیلین صوبہ میں رائے دہندگان نے دو تہائی اکثریت سے برقعہ سے چہرے کو ڈھکنے پر اتوار کو پابندی لگا دی۔ ایسا کرنے والا یہ دوسرا سوئس صوبہ بن گیا ہے۔ یوروپ میں نقاب اور برقعہ سے چہرے کو پوری طرح ڈھکنا ایک پولرائزیشن کا معاملہ ہے۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ خواتین کے خلاف تفریق کی علامت ہے اور اسے غیرقانونی اعلان کیا جانا چاہئے۔ فرانس اور ڈنمارک نے پہلے سے ہی چہرے کو ڈھکنے پر پابندی لگادی ہے۔جمہوریت کے سوئس نظام کے تحت شمال مشرقی صوبہ کے رائے دہندگان نے اپنے چہرے کو ڈھکنے والے لوگوں کے ، جو عام لوگوں کی حفاظت یا مذہبی یا سماجی امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں، خلاف قانون کو سخت بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
علاقائی حکومت کو، جس نے اس قدم کی مخالفت کی تھی، اب پولنگ کے نتائج کو نافذ کرنا ہوگا۔ پولنگ میں تقریباََ 36فیصد رائے دہندگان نے حصہ لیا۔