رانچی: ایک عدالت نے ایک طالبہ کی ضمانت منظوراس شرط کی کہ وہ قرآن مجید کے پانچ نسخے تقسیم کریں۔ اس طالبہ پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کیا تھا۔ دی ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق فاضل جج نے ملزمہ ریچا بھارتی کو ضمانت منظور کرلی ہے۔ او راسے ہدایت دی کہ پانچ مسلم تنظیموں بشمول انجمن اسلامیہ کمیٹی کے ان تنظیموں میں قرآن مجید کے ایک ایک نسخے تقسیم کریں۔لیکن رچا بھارتی نے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ اس شرط کو تسلیم نہیں کرتی ہیں۔









