ریکھا کا پورا نام بھانو ریکھا گنیشن ہے، لیکن فلمی دنیا میں انہیں ریکھا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کی پیدائش چنئی میں 10 اکتوبر 1954 کو ہوئی تھی۔
ریکھا کے والد جیمنی گنیشن تمل اداکار اور ماں پشپاولی تیلگو اداکاری تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ ریکھا کو بھی بچپن سے ہی یہ دنیا بہت دلکش لگتی تھی۔ ریکھا نے 15 سال کی عمر سے ہی کام کی شروعات کردی تھی۔
ریکھا کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو وہ کافی پراسرار ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں اپنے ساتھی فنکار ونود مہرا سے پیار ہوگیا تھا۔ دونوں نے شادی بھی کرلی تھی، لیکن ونود کی ماں نے اس رشتے کو منظوری نہیں دی۔
ریکھا کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام ضرور آتا ہے۔ دونوں کی پریم کہانی کے قصے آج بھی سرخیاں بٹورتے ہیں۔ امیتابھ بچن اور ریکھا کی کہانی میں جیا بھادوڑی کی انٹری ہوئی اور ان کی شادی ہوگئی۔ اس کے پیچھے کئی وجہ بتائے جاتے ہیں۔
1980 میں رشی کپور اور نیتو سنگھ کے ریسپشن پر ریکھا سفید ساڑی، بندی اور سندور لگائے پہنچی تھیں۔ یہاں امیتابھ بچن اور جیا بھی تھے۔ ریکھا سیدھے امیتابھ کے پاس گئیں، کچھ دیر بات کی اور چلی گئیں۔ یہ دیکھ کر جیا کو وہیں رونا آگیا تھا۔ امیتابھ اور جیا کے درمیان کیا بات ہوئی تھی، یہ آج بھی کسی کو نہیں معلوم ہے۔
فلمی دنیا میں پیار میں چوٹ کھانے کے بعد ریکھا نے تاجر مکیش اگروال سے شادی کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مکیش ذہنی طور پر صحتمند نہیں تھے۔ وہ اکثر ریکھا کو ہراساں کرتے تھے۔ 1990 میں مکیش نے گھر پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی۔ اس کے بعد سے سبھی ریکھا کو اس کے لئے قصوروار ماننے لگے تھے۔
90 کی دہائی میں ریکھا اور کاجول نے ایک میگزین کے لئے فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ اس میں ریکھا اور کاجول نے ایک ہی سوئٹرپہن رکھا تھا۔ اس تصویر کو لے کر کافی ہنگامہ برپا تھا۔
پیار کے معاملے میں ریکھا کا نام امیتابھ بچن کے علاوہ وشو جیت، جتیندر، نوین نشچل، ساجد خان، شتروگھن سنہا اور اکشے کمار کے ساتھ بھی جڑ چکا ہے۔