آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ دکانیں لوٹ لی گئیں۔
ڈبلن کے سٹی سینٹر میں چاقو کے حملے میں پانچ برس کی بچی اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا گیا تھا۔ اسکول کے باہر ایک اور واردات میں چھ برس کی بچی اور پانچ برس کے بچے کو چاقو مار کر زخمی کردیا گیا۔
چاقو حملے میں مبینہ طور پر ایک شخص کو ملوث قرار دیا گیا ہے جو زخمی حالت میں اسپتال میں ہے۔ اس واقعے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔