نئی دہلی، 04 اپریل (یو این آئی) ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گزشتہ 14 دنوں میں تیل کمپنیوں نے 12ویں دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے.
قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40-40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.07 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اس کے ساتھ ہی ممبئی میں آج اضافے کے ساتھ پٹرول کی قیمت 118.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 103.07 روپے فی لیٹر ہے۔
عالمی سطح پر بھلے ہی خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد 22 مارچ 2022 سے بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ کمپنیوں نے 24 مارچ اور 01 اپریل کو چھوڑ کر ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 104.60 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 99.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
میٹرو….پیٹرول….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی……….103.81.95.07
کولکتہ ……113.45..98.22
ممبئی ……….118.83…….103.07
چنئی ………….109.34……….99.42