دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر سعودی عرب میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن نکاح کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق صرف ریاض شہر میں 542 آن لائن نکاح ہوئے، ان میں فریقین کو کسی عدالت یا سرکاری دفاتر میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں پڑی۔
سعودی عرب کی وزارت انصاف کے مطابق 16 مارچ سے عدالتوں میں عملے کی حاضری معطل ہونے کے بعد سے اب تک ریاض شہر میں نکاح کی 542 کارروائیاں آن لائن مکمل کی جاچکی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت انصاف نے کچھ عرصہ قبل آن لائن نکاح کا عمل متعارف کرایا تھا۔