صیہونی حکومت امریکی حمایت اور تعاون سے غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔
اسرائیل ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، غزہ میں جنگ بندی کی عالمی سفارتی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے صیہونی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پرشدید بمباری کی گئی ، اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد 8 ہزارہو گئی ہے جن میں 3600 سے زائد بچے اور 1800سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ اب تک 19 ہزار743 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑی تباہی پھیل گئی ہے اور تاحال سیکڑوں لاشوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔
صیہونی حکومت امریکی حمایت اور تعاون سے غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم مزاحمت نے بھی اپنے راکٹ اور میزائل حملوں انھیں دنداں شکن جواب دیا ہے۔
اتوار کی صبح بھی صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا اور غزہ کے عوام کا قتل عام کرنے کے لئے سفید سفاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے ۔ کچھ ہی گھنٹے قبل صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے غزہ کے وسط میں واقع النصیرات کی مسجد بلال بن رباح پر بمباری کی جس میں کم از کم بارہ افراد شہید ہو گئے۔