ممبئی ، 7 اگست (یواین آئی) اداکار سوشانت سنگھ راجپوت مبینہ خود کشی معاملہ کی کلیدی ملزم ریا چکورتی جمعہ کو ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوگی۔
ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لئے آج ریا چکرورتی کو طلب کیا تھا۔
ریا کے وکیل ستیش مانوشندے نے کہا کہ ان کے مؤکل نے ای ڈی سے درخواست کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں سماعت تک ان کے خلاف سماعت ملتوی کردیں۔
مرکزی ایجنسی سوشانت کے کنبہ کی جانب سے کی گئی شکایت پر ریا اور اس کے کنبہ کے افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ای ڈی نے قبل ازیں چار اگست کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ رتیش شاہ سے پوچھ گچھ کی تھی۔ تفتیشی ایجنسی نے 3 اگست کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سندیپ سری دھر کو طلب کیا تھا۔