بلیا: لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر و بہار سے رکن پارلیمان چراغ پاسوان نے آر جے ڈی ایم پی کی ٹھاکر کا کنواں نامی متنازع نظم پر لالو یادو کی خاموشی کو ان کی خاموش حمایت قرار دیتے ہوئے جمعرات کو دعوی کیا کہ آر جے ڈی کی سوچ ہی سماج کو تقسیم کرنے کی ہے ۔
ضلع ہیڈکوارٹر واقع گنگا بہودیشئے آڈیٹوریم میں جمعرات کو لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر و بہار سے ایم پی چراغ پاسوان نے پاسی دلت سمیلن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں چراغ پاسوان نے آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا کے ذریعہ راجیہ سبھا میں پڑھی گئی ٹھاکر کا کنواں نامی متنازع نظم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سیاسی پارٹی کی سوچ ہی تقسیم کی ہے ۔پاسوان نے کہا’یہ سماج کو تقسیم کر کے ہی اپنے سماجی مفاد کی تکمیل کا کام کرتے ہیں اور آج کھلے اسٹیج سے ان لوگوں نے جس طرح سے ایک مخصوص ذات اور ایک طبقے سے آنے والے لوگوں کو ایک نازیبا تبصرہ کرنے کا کام کیا وہ پہلی بار نہیں ہے ۔ وہ جس پارٹی سے آتے ہیں اس پارٹی کی سوچ ہی یہی ہے۔ انہوں نے کبھی سنتاتن تو کبھی رام چرت مانس کے نام پر ایسے متنازع بیان دینے کا کام کیا جس میں سماج میں ایک عدم اطمینان کا جذبہ و لوگوں کے جذبات مجروح ہوں کیونکہ ان کی سیاست کو یہ سوٹ کرتا ہے ۔ تقسیم کرو راج کرو کی پالیسی اپنا کر کبھی اعلی۔ پچھڑا کبھی ہندو، کبھی ذات۔ مذہب تو کبھی خاتون۔مرد کے نام پر اس طریقے کی تفریق کرنے کے لئے ایسے سیاسدان جانے گئے ہیں جن کی ایک مثال اس دن ہم لوگوں کو پارلیمنٹ میں دیکھنے کو ملی ہے ۔