لکھنؤ: اترپردیش میں لکھنؤ کے کاکوری علاقے میں گاڑی کی زد میں آجانے ایک کانوڑ کی موت ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب کاکوری علاقے میں دو کانوڑ پیدل جارہے تھے ۔
موہان روڈ پر ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آجانے سے کانپور کے ککون علاقے کے ملکھرا کا باشندہ ونود کے بیٹے شیوم (18) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کا دوست شرون زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔پولیس مفرور ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے ۔