لکھنؤ: بنتھرا تھانہ علاقہ میں دوپہر تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار پرچون دکاندار کو زبردست ٹکر مار دی ۔ جس سے اس کی جائے وقوعہ پرہی دردناک موت ہوگئی۔ واردات سے مشتعل کنبہ والوں نے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک جام کرکے مظاہرہ شروع کیا۔ تین گھنٹے تک چلے مظاہرے سے بنی -موہان روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔









