رانچی،30 دسمبر:کل رات ضلع کے بیڈو پولیس اسٹیشن علاقے میں پاور گریڈ کے قریب کھڑے ٹریلر کی زد میں ایک کار کے آجانے سے اس میں سوار چار لوگوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کار کی رفتار بہت زیادہ تھی اور وہ ٹریلر سے پیچھے سے ٹکرا گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ ٹکر اتنی سخت تھی کہ تین چاروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ،جن میں سے تین ٹکر لگنے کے بعد روڈ پر جاگرے تھے جبکہ ایک شخص کار میں ہی تھا جسے کار کے کچھ حصے کاٹنے کے بعدنکالا گیا۔
چار وں مہلوکین میں سے تین کی شناخت ہو چکی ہے جس میں سجیت رچرڈ بکھلا، راکیش روشن (یہ دونوں سیسئی روڈ گملاکے باشندے تھے) جبکہ برنارڈ کجور رانچی کا رہنے والا ہے۔
چوتھے شخص کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔