لکھنؤ:15ستمبر(یواین آئی) اترپردیش میں سڑکوں کی بدحالی کا تقابل نظم ونسق اور طبی انتظامات سے کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ترقی کے نعرے اور دعوی کرنے والی یوگی حکومت لوگوں کی بنیادی ضرورتوں تک پورا کرنے میں ناکام رہی ہے.
محترمہ مایاوتی نے بدھ کو ٹوئٹ کیا’یوپی میں نظم ونسق اور طبی نظام کی طرح ہی یہاں کی سڑکوں کی خستہ حالی سے عام زندگی کافی بے حال ہے اور گڑھوں میں پانی بھر جانے سے سڑک حادثات میں ہونے والی دردناک اموات کی خبروں سے اخبار بھرے پڑے ہیں یہ کافی تکلیف دہ وحکومت کی ناکامیوں کا جیتا جاگتاثبوت ہے۔
انہوں نے کہا’سڑکیں لوگوں کی بنیادی ضرورت و ترقی سے جڑی ہوئی ہیں اور ان کے بارے میں بھی حکومت چاہے جتنے بھی نعرے اور دعوے کر لے لیکن یوپی کی سڑکوں کی حالت پھر سے اتنی زیادہ خراب ہوگئی ہے کہ لوگ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ سڑکوں میں گڑھا ہے یا گڑھوں میں سڑک۔
حکومت اس امر کی جانب دھیان دے۔