سدھارتھ نگر : اٹوا تھانہ حلقہ کے کپیاجگنا روڈ پر واقع مہادیو گھرہوٗ کے پاس ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی ۔جبکہ اس کے شوہر اور دوماہ کا معصوم بچہ بال بال بچ گئے ۔اطلاع کے مطابق اٹوا تھانہ کے موضع ککرہی کا باشندہ کیش
رام چوہان اپنی اہلیہ آرتی ۲۶؍سالہ اور دو ماہ کے معصوم بچے کا علاج کرانے کے بعد سائیکل سے اپنے گھر جا رہا تھا، جیسے ہی وہ چوراہے پر پہنچا اسی دوران ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے کیش رام چوہان کی سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے خاتون زمین پر گر گئی۔ سامنے سے ٹریکٹر ٹرالی آرہی تھی ۔ جب آرتی زمین پر گری تو ٹریکٹر ٹرالی کا پہیہ اس کے سر سے گزرگیا اورآرتی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جب کہ اس کے شوہر کیش کمار چوہان اور ان کا دو ماہ کا معصوم بچہ بال بال بچ گئے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔متوفی کی جانب سے تھانے میں ابھی تک کوئی تحریر نہیں دی گئی تھی ۔