کانپور: دیوالی اور چھٹ پوجا کے مدنظر کانپور سے ہوکر چلنے والی ۲۳ جوڑی اسپیشل ٹرینیں بھی فل ہوچکی ہیں، ٹرینوں کا شیڈیول آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے کے ۲۴گھنٹے کے اندر ہی سیٹیں بھر جارہی ہیں۔
لہٰذا روڈو یز نے ۳۷۰؍اضافی بسوں کو الگ الگ روٹوں پر چلانے کا فیصلہ کیاہے۔اس سلسلہ میں ۹ سے ۱۸؍نومبر کے درمیان اضافی بسیں چلائی جائیں گی۔
دہلی ، آگرہ،میرٹھ روٹ پر دوڑیں گی بسیں:واضح ہوکہ اضافی ۳۷۰بسیں دہلی،آگرہ ومیرٹھ روٹوں پر دوڑیں گی ،حالانکہ اضافی بسیں چلانے کے پیچھے کی منشا ہے کہ ریلوے کی ہرٹرین میں ویٹنگ ہے تواس کا فائدہ انتظامیہ کو ملے اور تیوہاروںپر عام لوگوںکیلئے وقت پر گھروںمیں پہنچنا آسان ہو۔
ہرنصف گھنٹے میں چلیں گی بسیں:روڈویز انتظامیہ کی اضافی خدمات کے شروع ہوتے ہی دہلی ، آگرہ ومیرٹھ روٹوںپر ہرآدھے گھنٹے میں جھکر کٹی بس اڈہ سے بسیں ملیں گی۔چنی گنج سے دہرادون کیلئے بھی تین بس خدمات شروع ہوںگی۔اس کے ساتھ ہی لکھنؤ کیلئے ہر ۲۰ منٹ میں بس فراہم ہوگی۔ہر نصف گھنٹے میں بسیں چلیں گی،روڈویز انتظامیہ کی اضافی خدمات کے شروع ہوتے ہی دہلی،آگرہ اور میرٹھ روٹوںپر ہرآدھے گھنٹے میں جھکر کٹی بس اڈہ سے بسیں ملیں گی ، چنی گنج سے دہرادون کیلئے بھی تین بس خدمات شروع کی جائیں گی،اس کے ساتھ ہی لکھنؤ کیلئے بھی بس فراہم ہوگی۔
ان روٹوں پر چلیں گی بسیں: دہلی روٹ پر ۷۰بسیں چلیں گی،بنارس روٹ پر ۴۰بسیں چلیں گی،ہردوئی روٹ پر۳۰بسیں چلیں گی، گورکھپور روٹ پر ۴۰ بسیں چلیں گی، پریاگ راج روٹ پر ۳۰ بسیں چلیں گی، بارہ بنکی روٹ پر ۲۰ بسیں چلیں گی، رائے بریلی روٹ پر ۲۰ بسیں چلیں گی،روپئی ڈیہہ روٹ پر ۱۰ بسیں چلیں گی، جھانسی روٹ پر ۲۰ بسیں چلیں گی، آگرہ روٹ پر ۴۰ بسیں چلیں گی، میرٹھ روٹ پر ۴۰بسیں سمیت کل ۳۷۰؍ اضافی بسیں چلائی جائیںگی۔تیوہاروں کے مدنظر ٹرینوں اور بسوںمیں قبل میں ہوئی بکنگ سے اس بار دیوالی اور چھٹ پوجا پر زیادہ بھیڑ ہونے کے امکانات ہیں،اس لئے کانپور سے گزرنے والی ۲۳جوڑی اسپیشل ٹرینیں بھی فل ہوچکی ہیں،ٹرین کا شیڈیول آئی آر ٹی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے کے ۲۴ گھنٹے کے اندر ہی ٹرین کی سیٹیں بھر جارہی ہیں، اس لئے اترپردیش روڈویز محکمہ نے ۳۷۰؍اضافی بسوں کو الگ الگ روٹوں پر چلانے کا فیصلہ کیاہے۔یہ بسیں ۹؍ نومبر سے ۱۸؍نومبر کے درمیان چلیں گی اور دہلی، آگرہ ،میرٹھ روٹ پر زیادہ تر بسوں کو لگایاگیاہے۔حالانکہ اضافی بسیں چلانے کے پیچھے کی منشا یہ ہے کہ ریلوے کی ہرٹرین میں ویٹنگ ہےتو اس کا فائدہ روڈویز انتظامیہ حاصل کرے اور تیوہاروں پر عام لوگوں کو ان کے گھروں پر وقت سے پہنچنے کا راستہ ہموار کیاجائے ۔