بارہ بنکی : پولیس نے چوری کے سامان کے ساتھ لٹیروں کا ایک گینگ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لٹیروں میں نریندر ولد راکیش راوت، شیوم ولد رام بابو ساکنان دھرولی تھانہ رام سنیہی گھاٹ ضلع بارہ بنکی، آدتیہ کمار عرف چھوٹو ولد سوہن لال ساکن جلال پور تھانہ صفدر گنج ضلع بارہ بنکی و سمت یادو ولد رام سفل یادو ساکن موضع مالی پور تھانہ رام سنیہی گھاٹ ضلع بارہ بنکی کو شیو گڑھ موڑ، موضع سیف پور تھانہ صفدر گنج سے گرفتار کرکے چار واردات کا کامیاب انکشاف کیا گیا۔
ملزمین کے قبضے سے لوٹ کے 6 عدد موبائل فون اور دو عدد چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرکے تھانہ صفدر گنج پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمین کا ایک منظم گروہ کا جو ضلع بارہ بنکی اور آس پاس کے اضلاع میں چوری/ لوٹ کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔
ملزمین کے ذریعہ راہ چلتے لوگوں سے لوٹ پاٹ کرکے اپنی مجبوری بتاکر لوٹے گئے موبائل فون کر فروخت کرکے حاصل کئے گئے روپئے سے اپنا شوق پورا کرتے ہیں اور شناخت چھپانے کیلئے چوری کی گئی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ کو تبدیل کردیتے ہیں۔
گرفتار ملزمین کے ذریعہ مارچ کے مہینے میں ضلع بارہ بنکی کے مختلف علاقوں میں دو لوٹ کی واردات کو انجام دینا تسلیم کیا گیا ہے۔ملزمین کےخلاف کئی تھانوں میں مقدمے درج ہیں۔ سبھی ملزمین کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ جہاں سے انہیں جیل روانہ کردیا گیا۔