روم: اطالوی حکام نے 2000 سال قبل آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے شہر پومپی کی نگرانی کے لیے ایک روبوٹ کتے کو گشت کی خدمات انجام دینے پر مامور کردیا ہے۔
میڈیارپورٹس پومپی کے قدیم کھنڈرات میں گشت کرنے والا یہ مشینی روبوٹ شہر کی قدیم باقیات سے متعلق حفاظتی مسائل کی نشاندہی اور چوروں کی بنائی گئیں سرنگوں کو تلاش کرے گا۔ پومپی آرکیالوجیکل پارک نے اعلان کیا کہ امریکی فرم بوسٹن ڈائنامکس کا تیار کردہ روبوٹک کتا اسپاٹ اب اس قدیم شہر میں گشت کررہا ہے جو تقریبا 2,000 سال قبل آتش فشاں پھٹنے سے تباہ ہو گیا تھا۔
حکام نے کہا کہ اسپاٹ کے فرائض میں قدیم عمارتوں کی باقیات کا معائنہ کرنا، مرمتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لینا اور شہر کے قدیم آثار کو غیر قانونی طریقے سے حاصل کرنے کیلئے بنائی گئیں سرنگوں کی کھوج لگاکر ان کا معائنہ کرنا شامل ہے۔