سائسنی ماہرین نے جاسوسی کیلیے ایک ایسا شاندار روبوٹ ٹڈا تیار کیا ہے جس پر کسی کو شک بھی نہیں ہوگا اور اسے جاسوسی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی کے انجینئرز کیڑے نما روبوٹس بنانے میں مہارت رکھتے ہیں، جس کی مدد سے ہر ناممکن جگہ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، وہ روبوٹ
مشکل مقامات پر پہنچنے والی جگہوں پر پہنچنے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
طالب علموں نے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں مشینی جاسوس ٹڈا تیار کیا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مستقبل میں بہت سارے اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، یہ ٹڈا ہر ممالک کے لیے ایک کارآمد چیز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جاسوس ٹڈا پولیمر کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جو بجلی سے چند گھنٹوں میں چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ اسکی جوڑائی 10 ملی میٹر ہے، آہستہ آہستہ اس میں مزید بہتری کی جاسکتی ہے۔