برطانوی فوج میں سب سے بڑی کٹوتی کا پروگرام سامنے آگیا۔ جس کے مطابق 10 ہزار فوجیوں کی جگہ روبوٹ تعینات کیے جائيں گے۔
خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی فوج میں 300 سال کے دوران سب سے بڑی کٹوتی کا پروگرام سامنے آگیا۔ جس کے مطابق 10 ہزار فوجیوں کی جگہ روبوٹ تعینات کیے جائيں گے۔
کٹوتی کے بعد برطانوی فوج کی تعداد 72500 رہ جائےگی۔
یہ برطانیہ میں 300 سال میں فوج کی کم ترین تعداد ہوگی۔ جبکہ 800 گاڑیاں، 60 طیارے، 80 ٹینک، 50 ہیلی کاپٹر اور 15بحری جہاز بھی کم ہوں گے۔ برطانوی فوج کا یہ خرچ بچا کر لیزر گنیں خریدی جائيں گی۔
اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت کا اپنی آرمی میں تین سو سال کی سب سے بڑی کٹوتی کا پروگرام ہے اور اب ان فوجیوں کی جگہ روبوٹس کو تعینات کیا جائے گا۔
دس ہزار فوجیوں کی کٹوتی کے بعد برطانوی فوج کی تعداد 72 ہزار 500 رہ جائے گی، جو برطانیہ کی 300 سالہ تاریخ میں فوج کی کم ترین تعداد ہوگی۔