بغداد: نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ حملوں کے باعث مسافر بردار طیارے میں سوراخ ہوگیا ہے۔بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نامعلوم حملہ آوروں نے 6راکٹ داغ دیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملوں کا الزام ایران نواز جنگجوؤں پر عائد کیا گیا ہے۔
جمعہ کے روز حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ راکٹ رن وے اور پارکنگ ایریا میں گرے، جس کی وجہ سے ایک مسافر بردار طیارے کو نقصان پہنچا ۔ واقعے میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بغداد میں امریکی سفارت خانے اور ہوائی اڈے سے متصل امریکی عسکری تنصیبات پر کئی راکٹ اور ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں۔