کابل، 20 جولائی (یو این آئی / ژنہوا) افغانستان میں منگل کے روزعید الاضحی کی نماز کے دوران کابل میں واقع صدرتی محل پر متعدد راکٹ داغے گئے۔
سرکاری ٹی وی کے براہ راست نشریات کے مطابق جب صدر اور دیگر معززین عید کی نماز ادا کررہے تھے تبھی یہ حملے ہوئے۔ حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا کہ صدرتی محل کے قریب دھماکہ بھی ہوا ہے۔