ہاپوڑ : آج شام محلہ گنیش پورا کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاش خاتون کے گلے سے سونے کی زنجیئر چھین کر فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے بدمعاشوں کا پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن لوگوں نے ایک بدمعاش کو شناخت کرلیا جسے محلہ کے لوگوں نے پکٹر کر پولس کے حوالہ کردیا۔ موصولہ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے محلہ گنیش پورا کی رہنے والی رانی دیوی پیر کی شام بازار سے سامان خریدنے کے بعد اپنے گھر جارہی تھی۔ محلہ کے باہر پہلے سے ہی موجود موٹرسائیکل سوار دو بدمعاش رانی دیوی سے سونے کی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔موقع پر موجود کچھ لوگوں نے بدمعاشوں کا پیچھا کیا لیکن بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقامی لوگوں نے ایک بدمعاش کو شناخت کرلیا جسے پولس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔