واشنگٹن : امریکہ کے ہولو کاسٹ میوزیم ذمہ داران نے مطالبہ کیا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمان اقلیت کی نسل کشی کے واضح ثبوت دستیاب ہوئے ہیں ۔ میوزیم کے نگران کار فین اسٹین نے امریکہ اور بین الاقوامی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار کی فوج پر اس کی ذمہ داری عائد کریں ۔فین اسٹین کا کہنا تھا کہ روہنگیا کمیونٹی کے وہ باقی ماندہ افراد جو ابھی تک میانمار میں موجود ہیں ان کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پبلک انٹر نیشنل لاء اورپالیسی گروپ نے اس بحران کے مطالعہ کیلئے امریکہ کے محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے انسانیت کے خلاف جرائم ، نسل کشی او رروہنگیاؤں کے خلاف جنگی جرائم کئے ہیں ۔ اس بیان میں امریکی تفتیش کار شامل ہیں جنہوں نے اگست میں حقائق پرمبنی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ فوج نے روہنگیاؤں کے خلاف نسل کشی کی نیت سے بڑی سفاکی کے ساتھ سفاکانہ مظالم کئے تھے ۔ تقریبا ۷؍ لاکھ روہنگیائی مسلمان کو مشرقی میانمار کی ریاست راکھین سے پچھلے سال اگست سے فرار ہو کر سرحد پار پناہ لینی پڑی ۔ روہنگیائی فوج نے مسلمانوں کا بہیمانہ قتل عام کیا تھا ۔