پونے : ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف منگل کو ہونے والے ون ڈے کے موقع پر یہاں پیر کو کہا کہ روہت کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بلے باز شکھردھون اننگ کاآغاز کریں گے۔
وراٹ نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اورآخری ٹی 20 مقابلے میں روہت کے ساتھ اننگ کی شروعات کی تھی، لیکن اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ 50 اوور کے فارمیٹ میں روہت اور شکھرکی پرانی جوڑی ہی اننگ شروع کرے گی۔
انہوں نے کہا، ’’ جہاں تک اوپننگ شراکت داری کاتعلق ہے شکھر اورروہت یقینی طور سے اننگ شروع کریں گے۔