نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی)ٹی وی چینل ’آج تک‘ کے سینئر صحافی روہت سردانہ کا کورونا کی زد میں آنے سے جمعہ کے روز انتقال ہوگیا آج تک کے پروگرام ایڈیٹر مسٹر سدانہ کی 24 اپریل کو کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی تقریباً چھ دنوں سے انہیں بخار اور کورونا کی دیگر علامات تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے کئی ٹسٹ کروائے تھے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ نیگیٹیو آیا.
لیکن سی ٹی اسکین سے کووڈ۔ 19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔
مسٹر سدانہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے انڈیا ٹوڈے کا اینکر اپنے آنسو روک نہیں پایا۔ اس نے غمگین لہجے میں کہا ہمارے ساتھی اور ہمارے دوست کے بے وقت موت سے ہم ساکت ہیں۔ یہ ایسا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔ انکے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ آیئے ان کے کنبے کو دکھ برداشت کرنے کی طاقت عطا کرنے کی خاموش پرارتھنا میں ہم شامل ہوں۔
ہریانہ کے کرکشیتر کے رہنے والے مسٹر سردانہ نے آج تک کے مشہور پروگرام دنگل سمیت کئی پروگراموں کی میزبانی کی۔ اس چینل سے پہلے وہ زی نیوز میں تھے۔ بہترین صحافی کے لئے سال 2018 میں انہیں گنیش شنکر ودیارتھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
مسٹر سردانہ کے انتقال کی خبر سے میڈیا ی دنیا اور ان کے مداحوں میں گم کی لہر دوڑ گئی۔ در رام ناتھ کووند وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر جے پی نڈا سمیت کئی لیڈروں نے نوجوان صحافی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار یا ہے۔