بخاریسٹ، 15 نومبر (اسپوتنک) رومانیہ میں پیاترا نیمٹ شہر کے ایک سرکاری ہسپتال میں آگ لگنے سے آئی سی یو میں داخل کم از کم 10 کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی موت ہوگئی۔ مقامی ایمرجنسی خدمات نے سنیچر کو یہ اطلاع دی ہے۔
پیاترا نیم ہنگامی حالات کے انسپکٹر کے ترجمان ایرینا پوپا نے سنیچر کو ڈگ 24 ٹی وی کو بتایا کہ اسپتال میں آگ لگنے سے دس لوگوں کی موت اور سات سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سبھی مہلوکین آئی سی یو کے کووڈ 19 مریض تھے۔
مقامی بچاؤ خدمات نے بتایا کہ اسپتال کے کورونا وائرس کی انتہائی نگہداشت والی اکائی میں آگ تیزی سے پھیل گئی۔ افسران نے مطابق اس سے یونٹ میں دو کمرے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 16 کووڈ مریضوں کا علاج چل رہا تھا۔
آگ کے اسباب کی جانچ کی جارہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایسا سمجھاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہو۔