بوداپست ؛پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے معمولی عمل سے بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ہنگری کیخلاف میچ سے قبل پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جب پریس کانفرنس کرنے کے لیے آئے تو ان کے سامنے کاربونیٹڈ ڈرنگ کوکاکولا کی دو بوتلیں رکھی ہوئی تھیں۔









