سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی۔حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔









