نئی دہلی : صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ اور راہل گاندھی نے آج سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
مسٹر کووند نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ، “سابق صدر ، پرنب مکھرجی کے انتقال کے بارے میں سن کر دل کو صدمہ پہنچا۔ ان کی موت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ میں مسٹر پرنب مکھرجی کے کنبہ، دوستوں اور ملک کے تمام باشندگان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ “
انہوں نے کہا ، “غیر معمولی سوچ کے دھنی، بھارت رتن مسٹر مکھرجی کی شخصیت میں قدیم اور جدیدیت کا ایک انوکھا سنگم تھا-پانچ دہائیوں کی اپنی عمدہ عوامی زندگی میں ، متعدد اعلی عہدوں پر فائز رہتے ہوئے وہ ہمیشہ زمین سے جڑے رہے۔ وہ اپنی نرم اور ملنسار طبیعت کی وجہ سے سیاسی میدان میں مقبول تھے۔ “
صدر نے کہا ، “ہندوستان کے پہلے شہری کی حیثیت طور پر انہوں نے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے اور راشٹرپتی بھون سے لوگوں کی قربت بڑھانے کے لئے شعوری کوششیں کیں۔ انہوں نے عوام کے لئے راشٹرپتی بھون کے دروازے کھول دیئے۔ صدر کے لئے لفظ ‘مہامہم’ کے لفظ کو ختم کرنے کا ان کا فیصلہ تاریخی ہے۔
مسٹر ونکیا نائیڈو نے کہا ، “مسٹر مکھرجی کے انتقال سےبہت تکلیف پہنچی ہے اور ان کے انتقال سے ملک نے ایک بزرگ سیاستدان کو کھو دیا ہے جنہوں نے عام زندگی کے طور پر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا اور وہ اپنی محنت ، نظم و ضبط اور پابند عہد سے ملک کے اعلی ترین آئینی عہدے پر پہنچے تھے۔ اپنی طویل اور ممتاز عوامی زندگی میں، انہوں نے ہر عہدے کو وقار بخش دیا اور ہر عہدے کے وقار کو برقرار رکھا۔ اوم شانتی ، سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔ “