جے پور:راجستھان میں گزشتہ چار روز سے چل رہے شدید کہرے اور ٹھنڈ کی وجہ سے آج بھی معمولات زندگی متاثر رہی۔دارالحکومت جے پور میں صبح کہرا چھایہ رہا جس سے ہوائی ،ریلوے اور سڑک خدمات متاثر رہیں اور گاڑیوں کو دن بھر لائٹ کا سہارالینا پڑا۔کہرے کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ درجن مسافر گاڑیاں تین سے آٹھ گھنٹے تک تاخیر سے چل رہی ہیں۔ریاست میں ٹھنڈ کا اثر بڑھنے سے لوگوں کو صبح بھی سڑک کے کنارے الاو جلا کر بیٹھے دیکھا گیا۔شدید کہرے اور ٹھنڈ کا سب سے زیادہ اثر شہر کے بیرونی علاقوں مانسروور،سانگانیر،آمیر اورجگت پورا میں دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے صبح دس بجے تک لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہرکے اندرونی علاقوں میں کہرے کا اثر کم ہے ۔ریاست کے جیسلمیر،باڈمیر سمیت مغربی راجستھان کے چرو اور سیاحی مقام ماؤنٹ آبو میں بھی شدید ٹھنڈ کی وجہ سے ان علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں دوسرے علاقوں کے مقابلے زیادہ گراوٹ درج کی گئی۔مقامی محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق جموں و کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں ہورہی برف باری کی وجہ سے ریاست میں آئندہ دو تین دنوں تک ٹھنڈ میں راحت ملنے کے آچار نہیں ہیں۔ریاست میں ایک دو دنوں میں بارش ہونے کا امکان کی وجہ سے کچھ دنوں تک سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔