نئی دہلی،15 مارچ (یواین آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اشوک واجپئی نے پیر کے روز مطالبہ کیا کہ اودھی زبان کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کیا جائے۔
اشوک واجپئی نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ اتر پردیش میں تقریبا پانچ کروڑ لوگ اودھی بولتے ہیں۔ اس زبان کا ادب انتہائی خوشحال ہے۔ رام چرت مانس اور بہت ساری اہم گرنھتیں اسی زبان میں ہیں۔ بہت سی کتابوں میں دوہے اور نظمیں بھی اسی زبان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اودھی زبان کو اعزاز ملنے سے ہندی زبان کو بھی تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے اور وہ چاہیں گے کہ اس موقع پر اودھی کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کیا جائے۔